National
COAS extension case, Chaudhry Shujaat also stepped

Lahore (94 news) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری ایک باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنایا، وہ با صلاحیت اور قابل جنرل ہیں جن کی قوم کو اشد ضرورت ہے، وزیر اعظم کے آرمی چیف کو توسیع دینے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ان کی خدمات کااعتراف کرتی ہے، بھارتی میڈیانے پاکستانی حکومت، فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے، یہ ہمارا اندرونی مسئلہ ہے جس سے بھارت یا کسی بھی اور ملک کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پاکستان کی افواج ملک کے دفاع کی بھر پور صلاحت رکھتی ہیں،بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی غلط انداز ے لگائے تو وہ ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا۔