قومی

بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 ، این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور (94 نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کے این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنا دیا۔ میاں نصیر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں، دوسرا اعتراض یہ اٹھایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

دوسری جانب عمرا ن خان کے میانوالی کے حلقے این اے 89 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، عمران خان کے مخالف امیدوار خرم حمید روکھڑی نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا  کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دے رکھا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button