تقریبات/سیمینارز

آرمی پبلک سکول کے شہداء نے قوم کو ایک پیج پر اکٹھا کردیا، لطیف نذر، میاں ندیم احمد

افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی ہے، میجر طاہر

فیصل آباد(94 نیوز، حمزہ ندیم) یوتھ لیڈرز اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کے زیر اہتمام سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک تقریب پہاڑی والی گراؤنڈ پیپلز کالونی  میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے لطیف نذر، مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد، ایس ایچ او ظفر اقبال،میجر طاہر، ریسکیو 1122 مزمل رضا، علی شیر سنگر تھے،

اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کئے اور شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کیا،

اس موقع پر ایم پی اے لطیف نذر، صدر پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد، ایس ایچ او اور میجر طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانہ پشاور کو 5 سال ہو گئے ہیں لیکن سانحہ پشاور کو ہم بھولے نہیں ہیں، آرمی پبلک سکول کے طلباء اور اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کو ایک پیج پر اکٹھا کردیا، دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے نہ مذہب، نہ کوئی عقیدہ، نہ ملک اور نہ ہی ان میں کوئی انسانیت ہوتی ہے، افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی ہے، اور بہت قربانیاں دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نونہالوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، یہی ہمارا روشن مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے، آخر پر شہداء کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close