Events / Seminars

Army Public School martyrs nypakstany new commitment against the terrorism, Deputy Commissioner

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں موجودہ پرامن صورتحال آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانی کا ثمر ہے جنہوں نے اپنا لہو دے کر پاکستانی قوم کو دہشتگردی کے خلاف نیا عزم دیا۔انہوں نے یہ بات لاہور لائسم سکول میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب کے دوران شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر عفیفہ شاجیہ،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،چیف ایگزیکٹو لاہور لائسم سکول چوہدری محمدیسین،ٹیچر اور طلباء کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے ننھے شہداء کو خراج عقیدت اوران کے والدین کی عظمت وحوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 16دسمبر کا سیاہ دن ہمیں درس دیتا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید طالب علموں نے حصول علم کے مشن کو بھرپورجذبے سے جاری رکھنے کا پیغام دیا۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے دوران سکول کے طلباء کی طرف سے شہداء آرمی پبلک سکول کو ٹیبلو کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کے خوبصورت انداز کو سراہا۔اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عفیفہ شاجیہ نے آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی ماؤں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اس ملک کی سلامتی پر اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریب کے شاندارانعقاد کوسراہا۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button