قومی

کوروناکیسز میں اضافہ،تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب

اسلام آباد (94 نیوز) تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا سمیت آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی وڈیولنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وفاقی و صوبائی وزرا کی جانب سے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے جبکہ اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button