کھیل

آخر ی 4میچوں میں اچھا کھیل پیش کیا،سرفراز احمد

لندن (94 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب کھیل مہنگا پڑا ،بھارت کے خلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں نے اچھا رسپانس دیا ،بد قسمتی ہے کہ اچھا کھیل کر بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کر سکے ۔

بنگلہ دیش سے جیت کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آخری چار میچوں میں اچھا کھیل پیش کیا ،ٹیم جیت رہی ہوتی ہے تو سب کچھ اچھا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل نے اچھا کم بیک کیا ،آج کے میچ میں شاہین آفریدی نے اچھی باؤلنگ کی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close