کھیل

آخری ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی بلے بازوں کی لائن لگا دی

پرتھ (94 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلین باﺅلرز نے پاکستانی بلے بازوں کیلئے شدید مشکلات کھڑ کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ بظاہر درست ثابت ہوا کیونکہ تیسرے ہی اوور میں مچل سٹارک نے کپتان بابراعظم کو 6 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ اگلی ہی گیند پر محمد رضوان بھی ان کا شکار ہو گئے اور کوئی سکور بنائے بغیر ہی چلتے بنے۔ سین ایبٹ نے امام الحق کی وکٹ اڑ دی جو صرف 14 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد رضوان، حارث سہیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹن اگر، سین ایبٹ، مچل سٹارک، کین رچرڈسن اور بلی سٹین لیک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور وائٹ واش سے بچنے کیلئے قومی ٹیم کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close