قومی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کے چھاپے، دکانداروں کو 75ہزار روپے جرمانہ

فیصل آباد (94 نیوز) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر مخلتف دکانداروں کو 75ہزار روپے جرمانہ کیا۔

انہوں نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں،کریانہ سٹوروں اور میگا مارٹ کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی کو چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پرہی جرمانوں کی سزا دی۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور من مانی قیمت وصول کرنے والے جیل میں جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button