قومی

آج کھلنے والی سبزی کی دکانیں اور میڈیکل سٹور بھی بند، اعلان کردیا گیا

کراچی(94 نیوز) سندھ حکومت نے آج صبح کھلنے والی کریانہ، سبزی، پھل کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کو بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کا 3 روزہ ’’محفوظ دن‘‘ کا آغاز آج سے ہوگا، آج جمعہ دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق دوپہر تین بجے تک میڈیکل اسٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی، جمعہ کے تین بجے تک ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی اور شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر ساڑے تین بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوتی تھی۔ یعنی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون ہوتا تھا تاہم اس بار سخت لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close