the game

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستان کا پہلے نمبر پر قبضہ برقرار

Dubai (94 news) آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت پاکستانی ٹیم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے اور بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ باﺅلرز میں عماد وسیم پانچویں اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان نے بنگلہ یش کو ٹی 20 سیریز میں 0-2 سے شکست دی جس کے باعث یہ 270 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے اور آسٹریلین ٹیم 269 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ لوکیش راہول دوسرے، ایرون فنچ تیسرے، کولن منرو چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، گلین میکس ویل چھٹے، ایوین لوئس ساتویں، حضرت اللہ زازئی آٹھویں، ویرات کوہلی نوویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ مجیب الرحمان دوسرے، مچل سینٹنر تیسرے، ایڈم زامپا چوتھے، عماد وسیم پانچویں، اینڈل فیلوک وائیو چھٹے، عادل راشد ساتویں، شاداب خان آٹھویں، ایشٹن اگر نوویں اور کرس جورڈن دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ گلین میکس ویل دوسرے، سین ولیمز تیسرے، رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، روہان مصطفی پانچویں، کولنز اوبویا چھٹے، ذیشان مقصود ساتویں، محمود اللہ آٹھویں، گیرتھ ڈیلانی نوویں اور خاور علی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close