قومی

آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی (94 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات رنگ لے آئی، وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کی جگہ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران ان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close