Breaking NewsUrdu News

،ایون فیلڈ ریفرنس ، نواز شریف کی فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز  کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی، جج

محمدبشیر نے کہا کہ جن کی درخواست ہے وہ عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کلثوم نواز کی خرابی صحت کو بنیاد بنا کر ایک ہفتے کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل فریقین کے وکلا نے اس درخواست پر دلائل دیے جس کے بعد جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو  ایک گھنٹے بعد سنایا گیا ۔ جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج (جمعہ کو ) ساڑھے بارہ بجے 12:30 ہی  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ  سنانے کا حکم دیا ہے, انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ جن کی درخواست ہے وہ عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button